پاکستان کے سابق کرکٹر محمد یوسف نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے امکانات کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے چھ ممکنہ فاسٹ بولرز کی نشاندہی کی ہے جو اسکواڈ کا حصہ ہوسکتے ہیں۔
محمد یوسف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے فاسٹ بولنگ ڈپارٹمنٹ میں گہرائی اور ورائٹی کو اجاگر کیا اور وائٹ بال کرکٹ میں ملک کے پاس آپشنز کی کثرت پر زور دیا۔
فاسٹ بولنگ میں ہمارے پاس شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور وسیم خان ہیں، اس کے بعد ہمارے پاس احسان اللہ اور زمان خان جیسے نئے فاسٹ بولرز ہیں، لہذا پاکستان کے پاس وائٹ بال کرکٹ میں بہت سارے آپشنز موجود ہیں۔
پاکستان کی مجموعی ٹیم کمبی نیشن پر بات کرتے ہوئے یوسف نے وائٹ بال کرکٹ میں ٹیم کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں ہمارا کمبی نیشن بہت اچھا ہے۔ ہمارے تین بلے باز آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل ہیں۔
عماد وسیم کی واپسی ہوئی ہے۔ اس کے بعد شاداب خان اور محمد نواز بہت اچھے ہیں۔ ہمارے پاس تین ٹاپ کلاس آل راؤنڈر ہیں جو اچھے فیلڈر بھی ہیں۔