پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان جو اس وقت کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ہارورڈ بزنس اسکول میں زیر تعلیم ہیں، نے اپنے استاد کو قرآن پاک کی ایک کاپی تحفے میں دی ہے۔
دونوں کرکٹرز انٹرٹینمنٹ، میڈیا اور اسپورٹس (بی ای ایم ایس) کے بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام کی پیروی کر رہے ہیں۔
جیسے ہی کرکٹر کی قرآن پاک کا ترجمہ شدہ نسخہ پیش کرنے کی تصویر ٹوئٹر پر سامنے آنے لگی، انٹرنیٹ صارفین نے ان کے اس اقدام کو سراہنا شروع کر دیا۔
واضح رہے کہ رضوان مذہبی تبلیغ میں بہت سرگرم ہیں، کیونکہ وہ اپنے ساتھی کرکٹرز اور سینئرز کو بھی اسلام کی تبلیغ کرتے ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے پاکستان کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو بھی قرآن پاک کی ایک کاپی تحفے میں دی تھی۔
بابراعظم اور محمد رضوان اس اسکول میں شامل ہونے والے پہلے دو کرکٹرز بن گئے، انہوں نے31 مئی سے 3 جون تک اس پروگرام میں حصہ لیا، یہ جوڑی 13 جون تک پروگرام کے بعد امریکہ میں مختلف برادریوں کے ساتھ بھی مشغول ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے باوقار عالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا بہت بڑا اعزاز ہے، ہم ہارورڈ میں بی ای ایم ایس پروگرام میں جا رہے ہیں تاکہ فیکلٹی اور پروگرام فیلوز دونوں کے لحاظ سے دنیا کے بہترین لوگوں سے سیکھسکیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنے سفر اور سیکھنے کو ہر ایک کے ساتھ بانٹ سکیں۔