پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی کیلئے ہماری تحریک بالکل تیار ہے، جیل بھرو سے تحریک کا آغاز ہو گا اور آئین کی بحالی تک جاری رہے گی۔
اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت کے احکامات کے بعد بھی عام تاثر ہے کہ الیکشن کمیشن منشیوں پر مشتمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آئین ہی متفقہ دستاویز ہے، اگر آئین بھی روند دیا گیا توریاست شدید خطرات کا شکار ہو جائے گی۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ آئین کے ساتھ یہ کھلواڑملک کو مہنگا پڑے گا، الیکشن کمیشن اسلام آباد کی طرح صوبائی الیکشن بھی نہیں کرائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آئین اور عدالتی احکامات کو مذاق نہ بنائیں، الیکشن کمیشن کو انتخابات کے حوالے سے آج اجلاس منعقد کرنا چاہیےتھا۔