ایک طاقتور سمندری طوفان بنگلہ دیش اور میانمار کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا رہا ہے جو کیٹیگری فائیو کے طوفان کے برابر ہے۔
سمندری طوفان موچا 195 کلومیٹر فی گھنٹہ (120 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے موسلا دھار بارش اور ہوائیں لے کر آ رہا ہے، جس سے خلیج بنگال کے آس پاس کی زمین پر خطرناک سیلاب آ سکتا ہے۔
چار میٹر تک بلند طوفانی لہروں سے نشیبی علاقوں کے دیہات زیر آب آسکتے ہیں
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ دنیا کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ کوکس بازار کو متاثر کر سکتا ہے، جہاں تقریبا دس لاکھ افراد رہتے ہیں۔
ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان موچا بنگلہ دیش میں تقریبا دو دہائیوں میں دیکھا جانے والا سب سے طاقتور طوفان ہو سکتا ہے، تقریبا پانچ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
کوکس بازار میں اسکولوں اور خانقاہوں میں قائم کی گئی بہت سی پناہ گاہیں اب مبینہ طور پر بھری ہوئی ہیں۔
علاقے میں پولیس نے ہفتے کا زیادہ تر وقت لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے گزارا کہ وہ ساحل ی علاقے سے دور رہیں۔
حکومت نے اتوار کے لئے متوقع بارش کی پیش گوئی سے منسلک لینڈ سلائیڈنگ کی سرکاری وارننگ بھی جاری کی ہے۔