خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو 4 سال سے زائد عرصے تک گھر میں نظربند رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔
انہوں نے رہائی کے بعد سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں پہلی بار نماز جمعہ کا خطبہ دیا اور نماز کی امامت کی۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں میر واعظ عمر فاروق کو نماز جمعہ کے خطبے کے دوران آبدیدہ ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر ہزاروں نمازی مسجد میں انہیں دیکھنے کے لئے جمع تھے اور لوگوں کی بڑی تعداد نے آزادی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔