وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جلد معاہدے کی نوید سنادی ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کی اگلی قسط کیلئے کافی ماہ سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلہ میں پاکستان نے فنڈ کی کافی شرائط بھی پوری کرلی ہے۔
وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے اب جلد معاہدے کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے فیصلوں کی منظوی لے لی گئی ہے، بجلی ٹیرف ، ٹٰکس کا زیادہ بوجھ امیر لوگوں پر ڈالا جائیگا، حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عام آدمی پر بوجھ نہ پڑے۔