پاکستانی کرکٹ ٹیم جمعرات کی رات احمد آباد پہنچی اور اس وقت سخت پریکٹس سیشن سے گزر رہی ہے کیونکہ وہ اپنے طویل عرصے سے منتظر میچ کی تیاری کر رہی ہے۔
شائقین سری لنکا کے خلاف اپنے آخری میچ میں مین آف دی میچ منتخب ہونے والے محمد رضوان کی ایک اور بہترین کارکردگی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز آئندہ میچ کی تیاری کے لئے پریکٹس سیشن کے دوران اضافی کوشش بھی کر رہے ہیں۔
رضوان کی سنچری کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو حیدرآباد میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا کامیاب ہدف حاصل کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رضوان نے نیٹ پر پورا ایک گھنٹہ بھارت کے کلدیپ یادو کی طرح بائیں ہاتھ کے کلائی کے اسپنر کے ساتھ سوئپ اور ریورس سویپ شاٹ کی مشق کرتے ہوئے گزارا۔
Preps 🔛 for the next one#INDvPAK | #DattKePakistani | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/yJvCIqUVIs
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 12, 2023
بھارتی میڈیا کے مطابق 31 سالہ وکٹ کیپر بلے باز اپنی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے پریکٹس کر رہے ہیں، اس سے قبل انہیں آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل سے قبل 2021 کے ٹی 20 کے دوران صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 14 اکتوبر کو کھیلے جانے والے ہائی وولٹیج میچ کے لیے پاکستانی ٹیم نے شام کو تین گھنٹے پریکٹس کی۔
ہفتہ کو ہونے والے میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں شائقین کرکٹ نے میچ کے مقام کے قریب واقع اسپتالوں کا رخ کیا ہے جس سے واضح طور پر جوش و خروش ظاہر ہوتا ہے۔
Preps 🔛 for the next one#INDvPAK | #DattKePakistani | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/yJvCIqUVIs
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 12, 2023
مغربی بھارتی شہر کے کئی اسپتالوں میں چیک اپ کے لیے مریضوں کی اچانک آمد دیکھنے میں آئی ہے جس میں روایتی حریفوں کے درمیان ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے مقابلے کے موقع پر ایک رات کا قیام بھی شامل ہے۔
کئی ڈاکٹروں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ چیک اپ ‘پیکجز’ کے لیے رش سستی رہائش کی تلاش کا ایک آسان طریقہ ہے کیونکہ میچ سے قبل ہوٹل کے اخراجات میں 20 گنا اضافہ ہو چکا ہے۔
احمد آباد میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر تشار پٹیل نے خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کچھ ایسے معاملے ملے ہیں جن میں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ دیکھنے کے لیے آنے والے لوگ بھی طبی معائنے کے لیے وقت لے رہے ہیں اور اسپتالوں میں رہ رہے ہیں۔