حیدر آباد: ذہنی صحت کے موضوع پر دو روزہ قومی سطح کی کانفرنس 10 نومبر کو سکھر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان سائیکاٹرسٹ سوسائٹی (پی پی ایس) کے زیر اہتمام بدلتے حالات میں دیہی علاقوں میں ذھنی صحت، چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد جا رہا ہے، جو 10 نومبر سے 12 نومبر تک جاری رہےگی۔
سکھر کی تاریخ میں پہلی بار ذہنی صحت پر قومی سطح کی منعقد ہونے والی کانفرنس کہ انتظام پروفیسر ڈاکٹر ہریش ماکیجا کر رہے ہیں، جبکہ اس کانفرنس میں ذھنی صحت کے 11 غیر ملکی ماہرین بھی شرکت کریں گے اور اپنے مقالے پیش کریں گے۔
کانفرنس کے آرگنائزر خیرپور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ہریش، حیدرآباد سے سابق چیف سائیکاٹرسٹ حکومت سندھ ڈاکٹر عبدالحمید میمن، سکھر سے پروفیسر ڈاکٹر ہوتیرام، پروفیسر ڈاکٹر عنایت اعوان اور دیگر سائیکاٹرسٹ بھی شرکت کر کے ذھنی صحت کے حوالے سے آگاہی دیں گے۔