پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں کہ انہیں امریکا کی پشت پناہی سے سازش کے ذریعے اقتدار سے بے دخل کیا گیا۔
لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان اب سازشی بیانیے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔
مریم نواز نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اگر پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدہ نہیں کیا تو پاکستان ڈیفالٹ ہوجائے گا۔
عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کو سری لنکا بنتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو تاحیات توسیع کی پیشکش کی تھی لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے خلاف بات کرنا شروع کردی۔