ایک نوجوان لڑکے کو والدہ کی دوسری شادی کے موقع پر اپنے سوتیلے باپ کے لیے جذباتی تقریر کرتے دیکھا جاسکتا ہے، یہ سوشل میڈیا پر ایک شادی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کی تقریب کے دوران دلہن کا نوجوان بیٹا جورڈن اپنے سوتیلے والد کے لیے خلوصِ دل سے اپنے جذبات کا اظہار کر رہا ہے اور اس کی والدہ اور سوتیلے والد توجہ سے سن رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں دلہن کے نوجوان بیٹے جورڈن کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’میں دلہن کا بیٹا ہوں اور اب باقاعدہ دولہے کا سوتیلا بیٹا بھی ہوں، سوتیلے والد کے ساتھ کھڑے ہوکر میں خود کو بہت خوش قسمت محسوس کرتا ہوں کیونکہ اُنہوں نے اپنی زندگی کی محبت یعنی میری والدہ سے شادی کی جو کہ دراصل میری زندگی کی پہلی محبت ہیں‘۔
ہنستے ہوئے اس نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے میری والدہ کے ساتھ شادی (بائے ون گیٹ ون فری) والے موقع کو دیکھتے ہوئےکی، مذاق کے علاوہ بات کروں تو بھی وینے نے مجھے اور میری والدہ کو بطور ایک بہترین پیکج ہی دیکھا ہے۔