بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جھل مگسی سے 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے ضلع کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بہت سے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کھلی جگہوں پر جمع ہوگئے۔ خوش قسمتی سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔