لاس اینجلس: پاپ سپر اسٹار میڈونا نے کہا ہے کہ شمالی امریکہ میں ہونے والے دورے کی تمام تاریخیں ملتوی کردی جائیں گی کیونکہ وہ شدید انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
دورہ اس ماہ وینکوور میں شروع ہونے والا تھا، ووگ گلوکار نے ٹوئٹر پر بتایا کہ اب اکتوبر میں یورپی لیگ کے ساتھ دورے کا آغاز کرنے کا منصوبہ ہے۔
ٹور آپریٹر لائیو نیشن کا کہنا ہے کہ شمالی امریکہ کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد از جلد کیا جائے گا اور شائقین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ اپنے ٹکٹ اپنے پاس رکھیں۔
64 سالہ میڈونا نے گزشتہ ماہ بیکٹیریل انفیکشن کے علاج کے دوران کئی دن انتہائی نگہداشت میں گزارے تھے۔
میڈونا نے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد اپنے پہلے عوامی تبصرے میں کہا کہ اب میری توجہ اپنی صحت اور مضبوط ہونے پر ہے اور میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ میں جتنی جلدی ہو سکے آپ کے ساتھ واپس آجاؤں گی!۔
گلوکارہ نے مداحوں کی مثبت توانائی، دعاؤں اور حوصلہ افزائی کے الفاظ پر ان کا شکریہ ادا کیا، میں نے آپ کی محبت کو محسوس کیا ہے،میں صحت یابی کی راہ پر ہوں اور اپنی زندگی میں تمام نعمتوں کے لئے ناقابل یقین حد تک شکر گزار ہوں.