لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کمر درد کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
اس بلے باز کو ہفتہ کے روز دوسرے میچ میں شاٹ کھیلنے کے دوران پیٹھ میں چوٹ لگ گئی تھی، ان کی جگہ محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ آج ان کی حالت کا ایک اور جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ محمد رضوان کی چوٹ سنگین نہیں ہے، لیکن اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ دائیں ہاتھ کے بلے باز کو احتیاطی تدابیر کے طور پر آرام دیا جائے، جبکہ متبادل محمد حارث ان کی جگہ اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم سیریز میں 2-0 سے آگے ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے جائیں گے، جس سے رواں سال بھارت میں ہونے والے 50 اوورز کے ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز ہو جائیں گی۔