لاہور: پاکستان شاہینز کے فاسٹ بولر محمد عمر گھٹنے کی انجری کے باعث دورہ زمبابوے سے باہر ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
محمد علی نے دو ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے گزشتہ سال یکم سے 5 دسمبر تک راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
زمبابوے کے دورے کی تیاریوں کے لیے پاکستان شاہینز کا 11 روزہ تربیتی کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں جاری ہے جو 18 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔
عمران بٹ کی قیادت میں پاکستان شاہینز دو چار روزہ اور چھ ون ڈے میچز کھیلے گی۔