بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ستوال سیکٹر میں چرواہوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری شہید اور دو شدید زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں کے ساتھ اپنے غیر انسانی رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ستوال سیکٹر میں چرواہوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی جیو پولیٹیکل سرپرستی سے متاثر ہو کر بھارتی افواج نے اپنے جھوٹے بیانیے اور من گھڑت الزامات کی تسکین کے لیے معصوم جانیں لینے کا منصوبہ شروع کر رکھا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان ایل او سی بیلٹ میں کشمیریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے اپنی مرضی سے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو یاد دلایا جاتا ہے کہ وہ کشمیریوں کے خاص طور پر ان کی زمین وں پر ان کے ناقابل تنسیخ حق کا بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرے۔