سمندری طوفان کے خطرے سے بچنے کے بعد پورٹ قاسم کے دونوں ایل این جی ٹرمینلز نے کامیابی کے ساتھ کام شروع کر دیا ہے۔
ان ٹرمینلز سے سوئی ناردرن اور سدرن گیس کو آر ایل این جی کی فراہمی شروع ہو چکی ہے۔
مزید برآں مختلف صنعتوں میں پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام صنعتوں میں پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صنعتوں کو گیس کی فراہمی 17 جون کی صبح 8 بجے سے شروع ہوگی جس کی تصدیق ایس ایس جی سی نے کی ہے، جبکہ سی این جی اسٹیشن کو گیس کی فراہمی بحال کرنے کا فیصلہ تاحال زیر التوا ہے۔