پی ٹی آئی کی جانب سے 144 کے باوجود ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں رینجرز کو طلب کر لیا ہے۔
لاہور میں پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی کے معاملے پر پنجاب حکومت نے رینجرز کو طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق زمان پارک اور اہم مقامات پر رینجرز تعینات کر دی جائے گی، جسے کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے شاہ محمود قریشی نے رات گئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آج عمران خان کی قیادت میں پرامن ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔