وسطی کرم میں کوئلے کی متعدد کانیں 16 سال بعد کھولی گئیں، جنہیں ماضی میں دہشت گردوں کی پناہ گاہ اور معاشی طور پر پسماندہ سمجھا جاتا تھا۔
پاک فوج کے تعاون سے وسطی کرم میں کوئلے کی 170 کانوں میں سے 62 کا افتتاح کیا گیا۔
کوئلے کی کانوں کے کھلنے سے پانچ ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوئیں اور 650 سے زائد مزدور مختلف علاقوں میں کانوں میں کام کر رہے ہیں, کان کنی کی نوکریوں سے 2500 سے زیادہ کنبے مستفید ہو رہے ہیں۔
ہر گزرتے دن کے ساتھ مزدوروں کی تعداد اور روزگار میں اضافہ ہو رہا ہے، سیکیورٹی فورسز نے کرم سے دہشت گردی کا بھی خاتمہ کیا ہے اور امن کے دشمنوں کے خلاف سنگ میل عبور کیا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ابتدا میں بڑی مشکلات تھیں لیکن اب مقامی حکومت اور سیکیورٹی فورسز کی کوششوں سے مسائل حل ہوگئے ہیں، علاقہ مکینوں نے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔