کوٹ مومن میں ایک مسافر وین میں گیس سلنڈر کی وجہ سے ہونے والے دھماکے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔
حادثے کا شکار ہونے والی وین میں متعدد مسافر سوار تھے جو بھلوال سے کوٹ مومن جا رہی تھی کہ اپنے معمول کے راستے پر چل رہی تھی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے بعد آگ کے شعلوں نے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، شدید آگ تیزی سے پھیل گئی۔
مقامی حکام کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا اور فائر فائٹرز اور پیرا میڈکس سمیت امدادی ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا۔
ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئیں جس سے مزید جانی نقصان نہیں ہوا، مرنے والوں کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حادثے کے بعد جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے وین میں آتشزدگی کی جامع تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کمشنر اور آر پی او (ریجنل پولیس آفیسر) سرگودھا سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
مزید برآں انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمی افراد کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔