بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی اہلیہ کرینا کپور نے مشہور بھارتی سیاستدان راہول گاندھی کو ڈیٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
2002 میں جب کرینہ کپور انڈسٹری میں ایک نئی اداکارہ تھیں، تو وہ شو رینڈوز ود سیمی گریوال میں نظر آئیں اور اداکارہ نے اپنے دل کی بات کہی۔
سیمی گریوال نے سوال کیا کہ اگر آپ ڈیٹ کرنا چاہیں تو کسے کریں گی؟ جس پر کرینہ کپور نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مجھے ایسا کہنا چاہیے یا نہیں، لیکن میں راہول گاندھی کو ڈیٹ کرنا اور انہیں جاننا چاہوں گی۔
کرینہ کی راہل گاندھی کو ڈیٹ کرنے کی خواہش اس واقعہ کی ایک اہم جھلک بن گئی، لیکن بھارتی ویب سائیٹ نے حال ہی میں اس انٹرویو کو دوبارہ شیئر کیا ہے۔
کرینہ کپور خان کا کہنا تھا کہ میں ان کی تصاویر دیکھ رہی ہوں اور میں سوچ رہی تھی کہ اس کے ساتھ بات چیت کرنا کیسا ہوگا، میرا تعلق فلمی نسب رکھنے والے خاندان سے ہے اور ان کا تعلق سیاست دانوں کے خاندان سے ہے۔ لہذا، شاید یہ ایک دلچسپ بات چیت کرے گا۔
تاہم کئی سال بعد اداکارہ سے ان کے ڈیٹنگ کمنٹ کے بارے میں پوچھا گیا، تو ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت پرانی بات ہے۔