کراچی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے کسی نقصان کے بغیر 165 رنز بنا لیے ہیں۔
نیوزی لینڈ کو اب بھی پاکستان پر برتری حاصل کرنے کے لیے 273 رنز درکار ہیں۔
دوسرے دن جب کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے اپنی بیٹنگ دوبارہ شروع کی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی بلّے بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کُل 438 رنز بنا ڈالے۔
کپتان بابر اعظم اور سرفراز احمد کی گذشتہ روز 196 رنز کی شراکت نے پاکستانی اننگز کو جو مضبوط بنیاد فراہم کی اس میں مزید حصہ آغا سلیمان نے ڈالا جنھوں نے 155 گیندوں پر 103 رنز بنائے۔
آغا سلیمان کے بعد کوئی پاکستانی کھلاڑی خاطر خواہ اسکور نہیں بنا سکا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے کامیاب بولر ٹم ساؤدی رہے جنھوں نے 69 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ اعجاز پٹیل، مائیکل بریسویل اور ایش ساؤدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ نیل ویگنر نے پاکستان کے نعمان علی کو آؤٹ کیا۔
مہمان ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز ٹوم لوتھیم اور ڈیوون کونوے نے کیا جنھوں نے مجموعی طور پر پانچ ایسکٹرا رنز کے ساتھ ٹیم کو 165 رنز فراہم کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کے بھاری اسکور کی وجہ سے نیوزی لینڈ کو پہلے دن ہی 165 رنز بنا لینے کے باوجود اب بھی 273 رنز درکار ہیں۔