ممبئی: بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شو کے میزبان کپل شرما نے اپنے پرانے ساتھیوں کے شو چھوڑنے پر خاموشی توڑ دی۔
حال ہی میں کپل شرما نے اپنی نئی فلم ‘زویگاتو’ کی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے ان کے کامیڈی شو کے بارے میں افواہوں کے بارے میں سوال کیا اور کپل کا لوگوں کے بارے میں موقف پوچھا کہ وہ ایک انا پرست اور غیر محفوظ شخص ہیں۔
میزبان پوچھتا رہا کہ کیا آپ دوسروں کی کامیابی کو برداشت نہیں کرتے اور اسی وجہ سے آپ نے ساتھی اداکاروں کو شو سے نکال دیا؟
اس کے جواب میں کپل شرما نے اعتراف کیا کہ وہ ایک مختصر مزاج کے انسان ہوا کرتے تھے، لیکن اب ان کی حالت میں بہتری آئی ہے۔
کپل شرما نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کے ساتھ غیر محفوظ محسوس نہیں کیا، بلکہ میں نے ان لوگوں کو اپنے شو میں لایا ہے، جن کی میں تعریف کرتا تھا یا پسند کرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک جذباتی شخص تھا، میں اچھے کام کی تعریف کرتا تھا اور جب مجھے غصہ آتا تھا تو میں خود پر قابو نہیں رکھ پاتا تھا، لیکن اب میں بدل گیا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میرے دشمن ہیں، میں نے دشمنی رکھی ہے، لیکن ایسا نہیں ہے، اگر لوگ مجھے مغرور شخص کہتے ہیں تو آپ کو ان لوگوں (شو چھوڑنے والے فنکاروں) سے پوچھنا چاہیے کہ وہ میرے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتے؟
کپل شرما نے کہا ہاں! سنیل اور میری لڑائی ہوئی تھی، لیکن میرے اب بھی ان سبھی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
کپل شرما کے سنیل گروور کے ساتھ 2017 میں خراب تعلقات تھے، جس کے بعد سنیل نے اپنا شو چھوڑ دیا تھا، بعد ازاں علی اصغر اور کرشنا ابھیشیک نے بھی پیسے اور پروڈکشن کے مسائل کی وجہ سے شو کو الوداع کہہ دیا تھا۔