21 ماہ تک بند رہنے کے بعد کنگنا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال۔ رناوت بالی ووڈ کی وہ اداکارہ ہیں جو اپنے بیانات سے تنازعات کا باعث بنتی ہیں۔
مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر نے مئی 2021 کے آغاز میں کنگناکا کا اکاؤنٹ معطل کر دیا تھا کیونکہ انہوں نے پلیٹ فارم کے قوانین کو توڑا تھا۔
Hello everyone, it’s nice to be back here 🙂
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) January 24, 2023
بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی رہنما ممتا بنرجی نے تاریخی الیکشن جیت لیا، اداکارہ کی جانب سے ان پر تنقید کرنے والے ٹویٹس کے سلسلے کے نتیجے میں کنگنا کا اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا۔
لیکن اب جب کہ اکاؤنٹ بحال ہوگیا ہے، کنگنا نے اپ ڈیٹس ٹویٹ کی ہیں۔
اداکارہ نے سب سے پہلے اپنے مداحوں کے سامنے اعلان کیا کہ ان کا اکاؤنٹ بحال کر دیا گیا ہے اور وہ ٹویٹر پر واپس آ کر بہت خوش ہیں۔
اس کے بعد، کنگنا کے مطابق، ان کی اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ایمرجنسی‘‘ کی شوٹنگ ختم ہو گئی ہے، جو 20 اکتوبر 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔