کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے قافلے میں شامل پولیس موبائل کو ڈیفنس فیز 8 اتحاد کمرشل سگنل پر موڑ کاٹتے ہوئے حادثہ پیش آگیا، جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پرائیویٹ کار نمبر AYL-627 پولیس موبائل سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار موبائل سے گر کر زخمی ہوگئے۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں 42 سالہ کانسٹیبل وقاص اور 32 سالہ کانسٹیبل نعیم شامل ہیں۔
گورنر سندھ حادثے کے بعد زخمی اہلکاروں کی عیادت کے لیے جناح اسپتال پہنچے اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اہلکاروں کو بہتر علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے۔