پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کائنات امتیاز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نئے ایڈیشن کے دوران نمائشی میچز کے انعقاد کے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے فیصلے کو سراہا ہے۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے نوجوان کرکٹرز کو بین الاقوامی معیار سے واقف ہونے میں مدد ملی۔
پی ایس ایل 8 کے دوران خواتین کے لیے تین نمائشی میچز کا انعقاد کیا گیا, جس میں بین الاقوامی خواتین کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔
یہ خواتین کی مرکزی لیگ کے لئے ایک آزمائشی رن تھا، جس کے رواں سال ستمبر میں شروع ہونے کی توقع ہے۔
کائنات امتیاز نے مزید امید ظاہر کی کہ آئندہ ویمنز پی ایس ایل سے کھلاڑیوں کو بہتر بنانے میں مزید مدد ملے گی جس کے اثرات آنے والے سالوں میں نظر آئیں گے۔