راہول نے کولمبو میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف 106 گیندوں پر ناقابل شکست 111 رنز کی اننگز کھیلی۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بارش کی وجہ سے یہ میچ دو روز تک جاری رہا اور راہل کی شاندار کارکردگی کی بدولت بھارت نے پاکستان کے خلاف شاندار فتح حاصل کی۔
شیٹی نے اسٹیڈیم میں کھڑے راہول کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ تمام کوششوں کو بااختیار بنانے کے لئے خداوند کا شکر گزار ہوں، ایک شاندار کارکردگی، ایک فاتح واپسی، شکر گزاری کی لہر دوڑ جاتی ہے۔
A sublime performance – A triumphant return. Gratitude Overflows.
Grateful to the almighty for empowering all efforts.
🤞🙏🖤 pic.twitter.com/jZ5HHG8DdM
— Suniel Shetty (@SunielVShetty) September 11, 2023
راہول گزشتہ کچھ عرصے سے انجری کی وجہ سے اسٹیڈیم سے باہر تھے اور انہوں نے اپنے بلے سے شاندار واپسی کی، بھارت نے پاکستان کو 228 رنز سے شکست دے دی۔
راہول کی اہلیہ اتھیا شیٹی جو ایک اداکارہ بھی ہیں، نے کرکٹر کو ان کی شاندار سنچری پر مبارکباد دی۔
میچ کے دوران راہل کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اتھیا نے انسٹاگرام پر لکھا کہ آپ سب کچھ ہیں، میں آپ سے محبت کرتی ہو، یہاں تک کہ تاریک ترین رات بھی ختم ہو جائے گی اور سورج طلوع ہو جائے گا۔
اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارف کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ سنیل شیٹی کے داماد نے شاہد آفریدی کے داماد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔