News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: کے الیکٹرک کا ڈیوٹی کی مد میں عوام سے وصول 30 ارب سندھ حکومت کو دینے سے انکار
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > پاکستان > کے الیکٹرک کا ڈیوٹی کی مد میں عوام سے وصول 30 ارب سندھ حکومت کو دینے سے انکار
پاکستانتازہ ترینکاروبار

کے الیکٹرک کا ڈیوٹی کی مد میں عوام سے وصول 30 ارب سندھ حکومت کو دینے سے انکار

Published ستمبر 19, 2024 Tags: Featured ڈیوٹی کی مد میں وصول کردہ 30 ارب سندھ حکومت کو دینے سے انکار سندھ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس کے الیکٹرک
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں بجلی کی تقسیم کار نجی کمپنی کے الیکٹرک نے ڈیوٹی کی مد میں وصول کردہ 30 ارب روپے سندھ حکومت کو دینے سے انکار کردیا۔سندھ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اسمبلی کمیٹی روم میں اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نثار کھوڑو نے کی۔اجلاس میں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی، سیکرٹری توانائی ، سیکرٹری خزانہ نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مونس علوی نے ڈیوٹی کی مد میں وصول 30 ارب روپے سندھ حکومت کو دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ کے الیکٹرک کے واٹربورڈ پر 33 ارب روپے واجب الاداہیں، کےالیکٹرک کے واجبات کی ادائیگی تک وصول ڈیوٹی ادا نہیں کرینگے۔اس موقع پر نثار کھوڑو کا کہنا تھاکہ کے ای کا ڈیوٹی کی رقم کو بلوں سے مشروط کرنا غیر قانونی ہے۔

سیکرٹری توانائی نے کہا کہ سندھ حکومت کے 30 ارب روپے کے الیکٹرک کے پاس پڑے ہیں۔ رکن کمیٹی قاسم سراج کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت کے الیکٹرک کو ڈیوٹی کی وصولی سے روکے، میئرکراچی بھی کےالیکٹرک کے ذریعے ڈیوٹی وصول نہ کرائے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کے الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی مدمیں کے الیکٹرک پر 29 ارب 23 کروڑ روپے واجب الاداہیں، الیکٹرسٹی ڈیوٹی تمام بجلی صارفین حکومت سندھ کو ادا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ بجلی فراہم کرنے والی کمپنیاں یہ ڈیوٹی وصول کر کے سندھ حکومت کو دیتی ہیں، کے الیکٹرک نے 2020 سےاب تک وصول کی گئی ڈیوٹی سندھ حکومت کو نہیں دی۔

ذرائع کے مطابق یہ ڈیوٹی کراچی میں کے الیکٹرک کے علاوہ حیسکو اور سیسکو بھی وصول کرتے ہیں۔

سیکرٹری خزانہ فیاض جتوئی نے کہا کہ کے الیکٹرک نے غیر قانونی راستہ اختیار کیا۔ اس موقع پر نثار کھوڑو نے کہاکہ کے الیکٹرک نے وعدہ کیا کہ پچھلے ماہ کی ڈیوٹی ادا کرے گی۔

بعدازاں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کردیا۔

دوسری جانب اس معاملے پر ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھاکہ کے الیکٹرک اور حکومت سندھ کے درمیان ریکنسالڈ واجبات اور بجلی پر عائد ڈیوٹی کے حل کیلئے بدستور رابطے ہیں۔

ترجمان نے بتایاکہ باہمی مشاورت سے معاملے کے حل اور بروقت ادائیگیوں کی طرف پیش رفت جاری ہے، سندھ حکومت کی جانب سے سیٹلمنٹ کی ادائیگی کے منتظر ہیں اور اس حوالے سے حکومت سندھ اور ماتحت اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی میں میونسپل ٹیکس کے الیکٹرک بجلی کے بلوں میں عوام سے وصول کرتا ہے اور اس حوالے سے سٹی کونسل نے ہی قرارداد پاس کی تھی۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, ڈیوٹی کی مد میں وصول کردہ 30 ارب, سندھ حکومت کو دینے سے انکار, سندھ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس, کے الیکٹرک
Habib Ur Rehman ستمبر 19, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نئی تاریخ رقم، افغانستان نے پہلی بار جنوبی افریقا کو شکست دیدی
Next Article ‘کیا میں لارنس بشنوئی کو بھیجوں’؟ سلمان خان کے والد کو ایک اور دھمکی موصول

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?