صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری دے دی۔
اس تقرری کا اطلاق 17 ستمبر 2023 سے ہوگا، جب موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال ریٹائر ہو رہے ہیں جو 16 ستمبر کو اپنی مدت ملازمت مکمل کریں گے۔
چیف جسٹس کا تقرر آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے مطابق کیا گیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان مدت ملازمت کے آغاز کے موقع پر 17 ستمبر 2023 کو ایک رسمی تقریب میں صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو عہدے کا حلف دلائیں گے۔