راولپنڈی (ویب ڈیسک): انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت کی.
اس سلسلے میں عمران خان کی طرف سے وکیل ملک فیصل اور شہباز کھوسہ پیش ہوئے۔
دوران سماعت پولیس نے عمران خان کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔
عدالت نے عمران خان 9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔