جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سپریم کورٹ کے یکم مارچ کے فیصلے کے لیے 27 صفحات پر مشتمل تفصیلی نوٹ میں نشاندہی کی کہ چیف جسٹس آف پاکستان (عمر عطا بندیال) کے دفتر کو حاصل ون مین شو کے اختیارات پر نظر ثانی کرنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب اسمبلی انتخابات 8 اکتوبر تک ملتوی کرنے کے احکامات کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت ملتوی کردی تھی۔
ججز نے کہا ہے کہ یہ عدالت کسی ایک شخص، چیف جسٹس کے واحد فیصلے پر منحصر نہیں ہوسکتی ہے، لیکن آئین کے آرٹیکل 191 کے تحت عدالت کے تمام ججوں کی طرف سے منظور کردہ اصول پر مبنی نظام کے ذریعے ریگولیٹ کی جانی چاہئے۔
ون مین شو چلانے کی خامیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مندوخیل نے کہا کہ اس سے اقتدار ایک فرد کے ہاتھوں میں ہوتا ہے، جس سے نظام کو اختیارات کے غلط استعمال کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
Election Suo Motu by Sindh Views on Scribd
انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس چیک اینڈ بیلنس کے ساتھ نظام اختیارات کے استعمال میں غلط استعمال اور غلطیوں کو روکنے اور شفافیت اور احتساب کو فروغ دینے میں مدد دیتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ اچھی حکمرانی کو بھی یقینی بناتا ہے کیونکہ یہ تعاون، مشترکہ فیصلہ سازی اور طاقت کے توازن پر منحصر ہے۔