پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے، جس میں ریاست کی رٹ قائم کرنے سے متعلق اہم فیصلوں پر غور کیا جائے گا، حکومت کو سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی جماعت پی ٹی آئی کی جانب سے مسلسل چیلنج کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی کے بعد حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے درمیان ہونے والے تناؤ کے بعد اجلاس طلب کیا گیا تھا، جب سابق وزیر اعظم عمران خان فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں مقامی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
بیان میں ریاستی اداروں بالخصوص آرمی چیف کے خلاف سوشل میڈیا پر بدنامی کی مہم اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے لیے تربیت یافتہ عسکریت پسندوں کے استعمال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اس میں سمندر پار پاکستانیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مذموم ایجنڈے کا حصہ بننے سے گریز کریں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف طلب کیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔