واشنگٹن (ویب ڈیسک):امریکا کے صدر جو بائیڈن نے وفاقی اپیلز کورٹ میں پاکستانی امریکن شہری عدیل منگی کو جج نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صدر جوبائیڈن نے آکسفورڈ اور ہارورڈ سے تربیت یافتہ قانون دان عدیل منگی کو وفاقی اپیلز کورٹ کے تھرڈ سرکٹ میں جج لگانے کا اعلان کیا ہے۔
President Biden announced Wednesday he will nominate Adeel A. Mangi, a Harvard- and Oxford-trained lawyer, to the U.S. Court of Appeals for the 3rd Circuit.
Mangi would be the first Muslim American to serve on a federal appellate court in U.S. history. https://t.co/q4PFkLmYRk
— The Washington Post (@washingtonpost) November 15, 2023
چھیالیس سالہ عدیل منگی کا تعلق کراچی سے ہے اور سینیٹ سے منظوری کے بعد وہ امریکی تاریخ میں فیڈرل ایپلز کورٹ کے پہلے سندھی اورمسلمان جج بن جائیں گے۔
اس حوالے سے امریکی سینیٹر باب مینینڈیز نے سوشل میڈیا پر امریکی صدر کے فیصلے کو سراہتے ہوئے لکھا کہ مجھے عدیل منگی سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا تو میں نے انہیں کہا کہ میں صدر بائیڈن کو پہلے امریکی مسلمان کو اپیلز کورٹ کا جج لگانے کے لیے قائل کروں گا۔
