لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور حکومتی معاملات میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
ملزمان کی ضمانتوں پر وکلاء کی بحث مکمل ہو چکی ہے، عدالت نے 46 ملزمان کی ضمانتوں کی سماعت 2 جون تک ملتوی کردی۔
ملزم کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
دوسری جانب عدالت نے تھانہ کھاڈیاں قصور میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
قصور پولیس کے تفتیشی افسر (آئی او) نے کیس سے دہشت گردی کی دفعات ہٹانے کے لیے رپورٹ جمع کرا دی۔
وکیل کا کہنا تھا کہ ہم اپنی ضمانت واپس لے لیتے ہیں کیونکہ کیس سے دہشت گردی کی شقیں ہٹا دی گئی ہیں۔