اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مسلح افواج سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں شخصیات نے قومی مفاد کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ملک کے فائدے کے لئے مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔