چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جے سی پی کا اجلاس ہوگا، جس میں سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت کو سپریم کورٹ میں ترقی دینے پر غور کیا جائے گا۔
جسٹس عرفان سعادت خان اس وقت سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
جسٹس عرفان سعادت کو سپریم کورٹ میں ترقی دینے کی صورت میں جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہوں گے۔
جوڈیشل کمیشن اپنی سفارشات منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے گا۔ اس وقت سپریم کورٹ میں ججوں کی دو خالی آسامیاں خالی پڑی ہیں۔