حال ہی میں لاہور میں فیض فیسٹیول میں مدعو کیے جانے والے بالی ووڈ کے نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیانات سے عوام اور شوبز ستاروں میں غمہ غصہ کی لہر ہے۔
جاوید اختر نے پاکستانی فنکاروں کی جانب سے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر عزت افزائی کی، جو انہیں بلکل ہی راس نہیں آئی۔
فیسٹیول کے دوران جاوید اختر نے ممبئی حملوں کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھرایا اور کہا کہ پاکستان میں دشتگرد سر عام گھوم رہے ہیں۔
جاوید اختر کے بیان کو بھارتی میڈیا میں بہت بڑھ چڑھ کر پیش کیا جارہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے انہیں مدعو کرنے اور پاکستان مخالف بیانات پر سخت تنقید کی ہے۔
حال میں بیٹھے ہوئے پاکستانی اداکاروں شان شاہد، ہارون شاہد، صبور علی، میشی خان اور ریشم سمیت دیگر نے جاوید اختر کے بیان کی مذمت کی ہے.
اداکارہ میشی خان نے پاکستانی شوبز ستاروں اور تقریب میں بیٹھے لوگوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بندا ممبئی حملوں کا ذمہ دار ٹھرا کر آپ کی بیستی کر رہا ہے اور آپ تالیاں بجا رہے ہیں۔