جڑانوالہ تشدد اور توڑ پھوڑ کیس میں دہشت گردی اور توہین مذہب کی دفعات کے تحت مزید 11 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ان مقدمات میں ایک ہزار سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں توڑ پھوڑ، آتش زنی اور حکومتی امور میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اس سے قبل بدھ کے روز جڑانوالہ کی ایک مسیحی کالونی میں توڑ پھوڑ اور تشدد کے معاملے میں مزید پانچ مقدمات درج کیے گئے تھے۔
750 مشتبہ افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہ مقدمات جڑانوالہ صدر تھانے میں دہشت گردی اور توڑ پھوڑ سمیت مختلف دفعات کے تحت درج کیے گئے تھے۔
جڑانوالہ میں رجسٹرڈ کیسز کی مجموعی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
دریں اثناء واپڈا اور کاپکو نے جڑانوالہ میں جلے ہوئے گھروں کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی مدد سے تباہ شدہ مکانات کا سروے جاری ہے۔