24 فروری کو راولپنڈی میں جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں کو اڈیالہ جیل سے سرگودھا کی شاہ پور جیل منتقل کردیا گیا۔
یہ تبادلہ آئی جی جیل خانہ جات کے حکم پر کیا گیا ہے، اس سے قبل راولپنڈی سے گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے 47 رہنماؤں اور کارکنوں کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا تھا۔
فیاض الحسن چوہان، زلفی بخاری، ساجد محمود، اعجاز جازی، محمد لطصوب ستی اور صداقت عباسی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی ایک ماہ کے لیے حراست میں رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں سابق ایم پی اے راجہ خرم زمان سمیت پی ٹی آئی کے 41 مقامی رہنماؤں کو حافظ آباد جیل منتقل کیا گیا ہے۔