اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہبازشریف سے اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن جہانگیرترین نے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری بھی موجود تھے۔
جہانگیرترین نے عوامی اور سرمایہ کار دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔
جہانگیرترین نے وزیراعظم کی معیشت کو مثبت سمت میں گامزن کرنے پربھی مبارکباد پیش کی۔