معاہدے پر پاکستان کے نگراں وزیر آئی ٹی عمر سیف اور ان کے سعودی ہم منصب عبداللہ الصواحہ نے دستخط کیے۔
اس کا مقصد پاکستانی کمپنیوں کو سعودی عرب میں کام کرنے میں سہولت فراہم کرنا، سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی افرادی قوت فراہم کرنا، سعودی فرموں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینا اور اعلی سعودی ٹیک انکیوبیٹرز کے ساتھ اسٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرام قائم کرنا ہے۔
ایم او یو میں ڈیجیٹل معیشت کے لئے دوطرفہ عزم بھی شامل ہے، فریقین نے حکومتی سطح کے علاوہ نجی شعبے کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
Pakistan has signed an MoU with the Ministry of Communication & IT in Saudia. This will facilitate Pakistani companies to work in KSA, provide trained IT manpower to Saudi companies, promote joint ventures with Saudi companies and establish a startup exchange program with the top… pic.twitter.com/LrWzNbSH6A
— Umar Saif (@umarsaif) October 1, 2023
پاکستان کے عبوری وزیر آئی ٹی عمر سیف نے بھی اعلان کیا ہے کہ انہوں نے سعودی وزیر سرمایہ کاری عزت مآب خالد الفالح سے ملاقات کی ہے، جنہوں نے وزارت سرمایہ کاری کو ہدایت کی ہے کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کو سعودی عرب میں رجسٹرڈ ہونے اور مملکت میں کام کرنے کے لئے لائسنس (سی آر) دینے کے لئے ایک خصوصی ڈیسک قائم کیا جائے۔
Incredibly productive meeting with the Saudi Minister of Investment (MISA). Cannot thank the Minister H.E. Khalid al-Falih enough for his warmth and support. He has instructed MISA to establish a special desk for Pakistani IT companies to get registered in KSA and to grant… pic.twitter.com/AzuTxzmnvq
— Umar Saif (@umarsaif) October 1, 2023
یہ ڈیسک سعودی عرب کے سرکاری اور نجی شعبے میں کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کے ساتھ بھی کام کرے گا۔
سیف نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں تاکہ پاکستانی اسٹارٹ اپس کے لئے وی سی فنڈ آف فنڈز میں شرکت کے امکانات کا جائزہ لیا جاسکے۔