استنبول (ویب ڈیسک): استنبول کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق منگل کے روز استنبول میں ایک 16 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہو گئے، فائر فائٹرز نے چند گھنٹوں بعد ہی اس پر قابو پالیا۔
آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں، فائر فائٹرز نے 31 گاڑیوں اور 86 اہلکاروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔ زخمیوں کو علاقے کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
استنبول کے گورنر داوت گل کے دفتر نے ایک بیان میں کہا، “بیسکتاس ضلع کے گیریٹیپے میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے، آگ میں زخمی ہونے والا ایک شخص اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔
گورنر استنبول نے کہا کہ آگ زمین کے نیچے پہلی اور دوسری منزل پر واقع نائٹ کلب میں لگی تھی جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، نیوز چینل این ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ جائے وقوعہ سے پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔