News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: اسرائیلی فوجی فلسطینی خواتین سے ان کے اہلخانہ کے سامنے جنسی زیادتیاں کررہے ہیں:UOSSM ڈاکٹر کا انکشاف
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > تازہ ترین > اسرائیلی فوجی فلسطینی خواتین سے ان کے اہلخانہ کے سامنے جنسی زیادتیاں کررہے ہیں:UOSSM ڈاکٹر کا انکشاف
تازہ تریندنیا

اسرائیلی فوجی فلسطینی خواتین سے ان کے اہلخانہ کے سامنے جنسی زیادتیاں کررہے ہیں:UOSSM ڈاکٹر کا انکشاف

Published مارچ 25, 2024 Tags: Featured اسرائیلی فوجیوں پر فلسطین میں خواتین سے زیادتی کا الزام عائد بورڈ ممبر اور کلینیکل پروفیسر ڈاکٹر عالیہ خان یونین آف میڈیکل کیئر اینڈ ریلیف آرگنائزیشنز
Share
SHARE

غزہ (ویب ڈیسک ): یونین آف میڈیکل کیئر اینڈ ریلیف آرگنائزیشنز (UOSSM) کی بورڈ ممبر اور کلینیکل پروفیسر ڈاکٹر عالیہ خان نے اسرائیلی فوجیوں پر فلسطین میں خواتین سے زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔یونین آف میڈیکل کیئر اینڈ ریلیف وہ آرگنائزیشنز ہے جو جنگی علاقوں میں طبی امداد فراہم کرتی ہے۔ڈاکٹر عالیہ خان کا کہنا ہے کہ غزہ میں کام کرنے والی کینیڈین ڈاکٹر جو میری کولیگ بھی ہیں، انہوں نے اطلاع دی کہ اسرائیلی فوجی فلسطین میں خواتین سے ان کے گھر والوں کے سامنے جنسی زیادتی کررہے ہیں۔

ڈاکٹر عالیہ کے مطابق الخیر اسپتال میں ایک خاتون کو اسرائیلی فوجیوں نے 2 دن تک زیادتی کا نشانہ بنایا، یہاں تک کہ وہ بولنے کے قابل نہ رہی، ان سب کے باوجود دنیا خاموش ہے اور ان مظلوموں کے لیے کچھ نہیں کیا جارہا، مغربی میڈیا اور سیاسی رہنما ان مظالم پر بات نہیں کر رہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ النصر اسپتال میں ایک اور خاتون کو اس کے شوہر اور بھائی کے سامنے اسرائیلی فوجیوں نے برہنہ کردیا اور جب ان میں سے ایک نے خاتون کو ڈھانپنے کے لیے اپنے کپڑے اتارے تو اسرائیلی فوجیوں نے اس کے بھائی اور شوہر دونوں کو شہید کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ایکٹوسٹ کے ایک گروپ نے الشفا اسپتال میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے ایک حاملہ خاتون کی عصمت دری سے متعلق ہولناک انکشاف کیا ہے۔

فلسطینی ایکٹوسٹ نے حاملہ خاتون کے شوہر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے اس کی بیوی کو کپڑے اتارنے کا کہا اور ساتھ ہی مارنا شروع کردیا، خاتون نے بتایا کہ وہ 5 ماہ کے حمل سے ہے لیکن فوجی مارتے رہے۔

کئی گھنٹوں بعد وہ اسپتال کے کمرے میں موجود تمام عورتوں کو باہر لے گئے سوائے حاملہ عورت اور اس کے بچوں کے، پھر اسرائیلی فوجیوں نے اسے بچوں اور شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا اور حکم دیا کہ اگر بچوں یا شوہر نے آنکھیں بند کیں تو انہیں گولی ماردی جائے گی۔

دوسری جانب میڈیکل کمپلیکس میں اسرائیلی فوجیوں کی ریڈ کے بعد سے قید عینی شاہد خاتون جمیلہ الحسی نے بتایا کہ اسپتال میں خواتین کی عصمت دری کی گئی، ان پر تشدد کیا گیا، اسرائیلی فوجیوں نے 65 خاندانوں کو الشفا میڈیکل کمپلیکس کے ارد گرد کا علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا اور ان خاندانوں نے جب ایک عمارت میں پناہ لی تو اس پوری عمارت کو جلا کر راکھ کردیا۔

جمیلہ الحسی کے مطابق ہمارے پاس افطاری کے لیے پانی بھی نہیں ہے اور ہمیں نہیں معلوم کہ کہاں جانا ہے۔

واضح رہے کہ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے الشفا اسپتال میں قید فلسطینیوں کو برہنہ کرکے رہا کیا۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, اسرائیلی فوجیوں پر فلسطین میں خواتین سے زیادتی کا الزام عائد, بورڈ ممبر اور کلینیکل پروفیسر ڈاکٹر عالیہ خان, یونین آف میڈیکل کیئر اینڈ ریلیف آرگنائزیشنز
Habib Ur Rehman مارچ 25, 2024
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری، 4 اپریل کو عدالت میں پیش کرنیکا حکم
Next Article فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیس؛ زیر حراست 103افراد کی تفصیلات طلب

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?