اسلام آباد کی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 29 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔
سیشن کورٹ اسلام آباد عمران خان کیخلاف لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمہ کا چالان جمع کروا دیا گیا۔
عمران خان کیخلاف کارِسرکار میں مداخلت کرنے پر تھانہ سہالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، آج سماعت کے دوران ان کی جانب سے وکلاء پیش ہوئے۔
عدالت نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں 29 مارچ کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی۔