اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ آڈیو لیکس نشر ہونے سے متعلق پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔
درخواست گزار مہک علی نے اپنے وکیل نعیم الحسن کے ہمراہ اسلامآباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پیمرا نے چینل پر خبریں نشر کرنے سے متعلق عدالت کی ہدایت کی خلاف ورزی کی ہے۔
عدالت نے وکیلِ درخواست گزار سے کہا کہ کیس میں متاثرہ فریق نہ ہونے پر توہینِ عدالت کی کارروائی کیسے ہوسکتی ہے؟ آپ کو ہائی کورٹ کے بجائے پیمرا میں درخواست دینی چاہیے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔