اس اقدام سے پاکستان کے لیے آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر قرض کی اہم قسط حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوگی، کیونکہ فنڈ پاکستان کی مالیاتی خلا کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں سے تصدیق حاصل کر رہا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے آئی ایم ایف سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی امداد کی تصدیق کردی ہے۔
IMF program — 9th Review Update:
UAE authorities have confirmed to IMF for their bilateral support of US $ One billion to Pakistan.
State Bank of Pakistan is now engaged for needful documentation for taking the said deposit from UAE authorities.
AlhamdoLilah!
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 14, 2023
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اب متحدہ عرب امارات کے حکام سے مذکورہ ڈپازٹ لینے کے لئے ضروری دستاویزات کی تلاش میں مصروف ہے۔
گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں قائم فنڈ نے پاکستان کو آگاہ کیا تھا کہ اسے سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالر کے اضافی ڈپازٹس کی تصدیق مل گئی ہے۔
وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ آئی ایم ایف نے عندیہ دیا ہے کہ اسے ریاض کی جانب سے یقین دہانی مل گئی ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بیرونی مالی معاونت کا وعدہ آئی ایم ایف معاہدے کی حتمی شرائط میں سے ایک ہے۔