وزیر خزانہ اسحاق ڈار عالمی بینک گروپ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بورڈ آف گورنرز کے سالانہ موسم بہار کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
یہ قدم ملک میں جاری سیاسی غیر یقینی صورتحال کے درمیان سامنے آیا ہے، یہ اجلاس 10 اپریل سے 16 اپریل تک واشنگٹن میں شیڈول ہے اور اسحاق ڈار کو اس میں شرکت کے لیے رواں ہفتے دورہ کرنا تھا۔
اجلاسوں میں پاکستانی وفد کی قیادت فنانس اینڈ اکنامک افیئرز ڈویژن کے سیکرٹریز اور گورنر اسٹیٹ بینک کریں گے۔
یہ فیصلہ اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کو یقینی بنانے اور ملک کے معاشی ایجنڈے کو برقرار رکھنے کے لئے کیا گیا تھا۔