وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایف بی آر ریونیو کی مد میں 7 کھرب روپے جمع کرنے میں کامیاب ہوا۔
الحمداللہ!
پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے
26 جون تک محصولات کی مد میں 7000 ارب روپے اکٹھا کر لیا ہے۔
30 جون تک اس میں مزید اضافہ ہو گا۔ انشاءاللہ۔
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) June 27, 2023
انہوں نے نشاندہی کی کہ فراہم کردہ وصولیوں کے اعداد و شمار 26 جون تک ہیں جبکہ رواں مالی سال کی تکمیل میں مزید چار دن باقی ہیں۔
اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ یہ رقم 30 جون تک بڑھ جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ مالی سال 2022-23 کے لئے سالانہ آمدنی کا ہدف 7.640 ٹریلین روپے ہے۔