حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں فرانزک سائنس ایجنسی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام فرانزک مواد اور مجرموں کا ریکارڈ ایجنسی میں محفوظ کیا جائے گا۔
قومی پولیس بیورو نے وزارت داخلہ کو اسلام آباد میں وفاقی فرانزک ایجنسی قائم کرنے کے لئے خط لکھا ہے جو عدالتوں اور ٹریبونلز کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔
آزاد ایجنسی کی سربراہی ممکنہ طور پر ایک ڈائریکٹر جنرل کرے گا، جو ایک سے زیادہ شعبوں میں تصدیق شدہ اور تجربہ کار انفرادی ماہر ہوگا۔
اسے فیڈرل فرانزک سائنس ایجنسی کہا جائے گا جسے بعد میں نیشنل فرانزک ایجنسی کا نام دیا جائے گا۔
ایسی ایجنسی کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ تمام صوبوں کے لیے مستند دستاویز کے طور پر استعمال کی جائے گی۔
فرانزک ایجنسی ہاتھ میں موجود مواد کی جانچ کرے گی اور اپنی ماہرانہ رائے دے گی، تمام فرانزک مواد اور مجرموں کا ریکارڈ ایجنسی میں محفوظ کیا جائے گا۔