اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے استنبول جانے والے مسافر سے 7 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی۔
ملزم مسافر عمران 5 کلو 448 گرام آئس منشیات لے کر عمرہ کے لیے جا رہا تھا۔ ملزم نے ہیروئن کے محلول کے ساتھ تین احرام تولیے بھیگے تھے۔
وفاقی کابینہ نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں اسٹیئرنگ کمیٹی سے کلیئرنس ملنے تک ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے منصوبوں کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے 29 اگست 2023 کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے کابینہ کو تفصیلی پریزنٹیشن کے بعد کیا گیا۔
پریزنٹیشن میں ہوائی اڈوں کے آپریشنز میں نجی شعبے کی شمولیت کے فوائد پر روشنی ڈالی گئی، بین الاقوامی مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے جہاں اس عمل نے خدمات کے معیار کو بہتر بنایا، آمدنی کے امکانات کو کھولا، اور سرمایہ کاری کو راغب کیا۔
اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنے کی کوششیں کئی سالوں سے جاری ہیں، جس کا آغاز دسمبر 2022 میں کیا گیا تھا۔
حکومت کا مقصد پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ایکٹ 2017 کے فریم ورک پر عمل کرنا تھا تاکہ ہوائی اڈے کے ڈیزائن، تعمیر، بحالی، فنانسنگ، آپریٹنگ اور دیکھ بھال کے ذمہ دار نجی پارٹنر کا انتخاب کیا جا سکے اور بالآخر اسے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کو منتقل کر دیا جائے۔
ورلڈ بینک گروپ کے رکن انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کو اس منصوبے کی رہنمائی کے لیے 11 اپریل 2023 کو ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر کیا گیا تھا۔