گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
رانا ثناءاللہ کے خلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا گجرات میں انسداد دہشت گردی کے درج مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کی اخراج رپورٹ مسترد کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔
عدالت مقدمہ کی اخراج رپورٹ مرتب کرنے پر ایس پی انوسٹی گیشن گجرات، متعلقہ ڈی ایس پی اور تفتیشی آفیسر کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو 7 مارچ کو طلب کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
رانا ثنا اللہ کے خلاف 5 اگست 2022 کو (ق) لیگ کے مقامی رہنما شاہ کاز اسلم کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔
رانا ثنا اللہ پر چیف سیکرٹری اور ان کے اہلخانہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیاہے۔